غزہ: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ،24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر 18 ماہ قبل مسلط کی جانے والی اسرائیل کی جنگ سے اب تک کم از کم 51 ہزار 495 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 17 ہزار 524 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں افراد ک مردہ تصور کیا جارہا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اس نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ثالثوں کے سامنے جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور تعمیر نو کے لیے ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنا وژن پیش کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور صنعا میں متعدد علاقوں پر بمباری کر رہا ہے، جن میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔