راولپنڈی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم اور آئی سی یو صدر کیساتھ نہیں ہیں،مسلح افواج کو قوم کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے، قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں، حکومت کی جانب سے 25 نئے مقدمات بنائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے عدالتی جعلی مقدمات ختم کریں گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو قوم کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے، قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم اور آئی سی یو صدر کیساتھ نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا، تقاضا کا تقاضا ہے کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قوم اس وقت تقسیم ہے جسے صرف بانی پی ٹی آئی ہی متحد کرسکتے ہیں۔