اتوار, اپریل 27, 2025
ہومLatestمشاہد حسین نے پاکستان بھارت میں مسلح تصادم کے امکان کو مسترد...

مشاہد حسین نے پاکستان بھارت میں مسلح تصادم کے امکان کو مسترد کردیا

کراچی: چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے پاکستان، بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان مثبت، مسئلہ کشمیر کو دونوں ممالک ک درمیان دیرینہ تنازعہ تسلیم کیا ہے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں، چین، سعودی عرب اور ایران سرگرم ہو گئے ہیں، دوست ملک پاکستان اور بھارت دونوں سے بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان بہت مثبت ہے، انہوں نے بھارت کی طرف جھکائو ظاہر نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیڈرز کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!