اتوار, اپریل 27, 2025
ہومLatestفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،جماعت اسلامی کی کال پر مختلف شہروں میں...

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،جماعت اسلامی کی کال پر مختلف شہروں میں کامیاب ہڑتال

اسلام آباد/کراچی/لاہور: جماعت اسلامی کی کال پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب ہڑتال کی گئی جبکہ امیر حافظ نعیم الرحمن  نے کہا ہے کہ ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل ،بھارت پیش پیش ہیں،بھارت سندھ طاس معاہدہ اکیلے ختم نہیں کر سکتا، ورلڈ بینک ضامن ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی کال پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور ، حیدر آباد ودیگر میں کامیاب ہڑتال کی گئی ۔ کراچی میںصدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند رہے،لاہور میں بادامی باغ ،آٹو پارٹس مارکیٹ ،شہر کی تمام کار ڈیلرز مارکیٹیں ،اردو بازار، انارکلی ،شاہ عالم مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ،سولر مارکیٹ ،غلہ منڈی ، مال روڈ سمیت اندرون شہر اور دیگر مارکیٹیں بند رہیں۔

پشاور میں قصہ خوانی، خیبر بازار، پیپل منڈی، صدر، ہشت نگری اور دیگر اہم کاروباری علاقوں میں دکانیں بند ہیں جبکہ تنظیم تاجران کے مطابق رامپورہ گیٹ میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر رہی ، ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کی جس کے باعث شہر کے بیشتر بازاروں میں میڈیکل سٹورز بندرہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ ،مستونگ، قلات، خضدار اور پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شٹرڈان ہڑتال کے باعث تمام اہم بازار اور کاروباری مراکز بند رہے ، پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔

ذرائع کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں بھی اہل غزہ سے یکجہتی کیلئے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی مال روڈ، کینٹ مارکیٹ، بھوربن مارکیٹ، علیوٹ اور پھگواڑی سمیت تمام بازار بند رہے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کم رہی ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل اور بھارت پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے، پہلگام واقعے پر بھارت کا ڈرامہ دنیا کو پتہ چل گیا ہے، بھارت ہر کچھ عرصے کے بعد ڈرامہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت اکیلے ختم نہیں کر سکتا، ورلڈ بینک اس کا ضامن ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!