اتوار, اپریل 27, 2025
ہومChinaشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں پر عالمی مسائل سے...

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں پر عالمی مسائل سے مل کر نمٹنے پر زور

ارمچی(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شامل ممالک کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور انتہا پسندی جیسے بین الاقوامی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے، عالمی سلامتی کے حصول اور عالمی اقتصادی و سماجی استحکام کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیاسی جماعتوں کے فورم میں ایک واضح پیغام دیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بنیاد اور عوام کی آواز کے طور پر اہم مسائل سے نمٹنے کی کوششوں کی قیادت کرنی چاہیے۔

ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیف کے مطابق یہ تقریب گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم آستانہ سربراہ اجلاس میں تجویز کردہ اقدام کے تحت منعقد کی گئی اور اس کی کامیاب میزبانی اس موسم خزاں میں شنگھائی تعاون تنظیم تیانجن سربراہ اجلاس سے قبل ایک اہم سنگ میل ہے۔

2 روزہ فورم کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی 60 سے زائد سیاسی جماعتوں کے 200 سے زائد نمائندوں، مبصر ممالک اور مکالمہ کے شراکت داروں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت باہمی اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں سیاسی جماعتوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

کرغزستان کی ایلائنز (الائنس) پارٹی کے اول نائب چیئرمین ضمیر بیک اسکاروف نے فورم کے دوران کہا کہ آج دنیا کو نئے جیو پولیٹیکل، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم ہمیں باہمی تعاون سے حل تلاش کرنے کے لئے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

مصر کی الوفد پارٹی کے نائب جنرل سیکرٹری حاتم راسلان نے کہا کہ تمام فریقین کو عالمی ترقی کے لئے خطرہ بننے والی رجعت پسند قوتوں کے خلاف متحد ہوتے ہوئے اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔

انقرہ میں قائم فاؤنڈیشن فار پولیٹیکل، اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کے ایک محقق کین اکن کا کہنا تھا کہ جو لوگ جرات کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور "انکار” کرتے ہیں وہ دوسروں کو ہمت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کے اس دور میں کوئی بھی ملک تنہا مسائل کا سامنا نہیں کر سکتا۔ ہمیں مربوط، اجتماعی اور باہمی فائدہ مند انداز میں جواب دینا ہوگا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے فورم کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ رابطوں کےذرائع کو وسعت دی جاسکے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری ما شنگ روئی نے کہا کہ سنکیانگ ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک "سنہری راستہ” تعمیر کررہا ہے اور خود کو چین کے مغرب کی طرف کھولنے کی راہداری کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!