جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومBusiness & Financeچین نے نجی کمپنیوں کی معاونت بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے...

چین نے نجی کمپنیوں کی معاونت بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز کی ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین نجی کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول اور نجی شعبے میں پیشرفت کے لئے اہداف پر مبنی اقدامات کے ایک سلسلے پر عملدرآمد کررہا ہے۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کےماتحت نجی معیشت کے ترقیاتی بیورو کی نائب سربراہ لیو من نے شِنہوا خبر رساں ادارے کی جانب سے منعقد آل میڈ یا ٹاک شو کے تحت چائنہ اقتصادی گول میز کی تازہ ترین قسط میں کہا کہ ان اقدامات میں مالی رکاوٹیں کم کرنے، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ ، صلاحیت میں اضافے اور اختراع کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

چین کی معیشت میں نجی شعبہ نمایاں کردار ادا کررہا ہے جو ملک بھر میں تمام کاروبار کا 90 فیصد سے زائد ہے اور یہ ملک کے ٹیکنالوجی اختراع میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔

 رواں سال فروری میں ملک نے نجی کاروباری اداروں سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا سمپوزیم منعقد کیا تھا جس نے اس شعبے کو مضبوط تعاون فراہم کیا۔

لیو نے کہا کہ چین اپنے نجی شعبے کے لئے قانونی تحفظ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہا ہے اور نجی معیشت کے فروغ کے لئے قانون سازی میں تیزی آئی ہے ۔ چینی قانون ساز اس مسودہ قانون کے جائزے لے چکے ہیں اور اب یہ نجی شعبے کے لئے مختص پہلا بنیادی قانون بننے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!