جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومLatestبھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ، ہمیشہ خطے کا امن داؤ پر...

بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ، ہمیشہ خطے کا امن داؤ پر لگایا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارتی الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو دا ؤپر لگایا ہے، بدنیتی پر مبنی الزام کا مقصد جموں کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

جاری بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس ہوا تاہم اس حوالے سے پاکستان پر بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت جموں و کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھارتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کاامن کو داؤ پر لگایا ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!