لندن: رہنماء پی ٹی آئی عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن ایک دن بھی ملتوی ہونے کے خلاف تھے، بانی پی ٹی آئی جیسی شہرت گزشتہ 7دہائیوںمیں کسی کو نہیں ملی۔لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ70سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، مجھ سے سب پوچھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے الیکشن ملتوی ہونے بارے کہاتاہم ان کا جواب تھا الیکشن ایک دن کیلئے بھی ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا؟۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو بتا دے؟۔