لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کیلئے ہے،پنجاب کو پولیو فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے موثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے،پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس و دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کیلئے ہے، ہم پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔