جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومChinaچین کثیر المقاصد اور جدید ویکسینز کی تیاری کو آگے بڑھائے گا،...

چین کثیر المقاصد اور جدید ویکسینز کی تیاری کو آگے بڑھائے گا، عہدیدار

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بیماریوں پر قابو پانے اور تحفظ کی انتظامیہ کی ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کثیر المقاصد اور جدید ویکسینز کی تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھانا جاری رکھے گا۔

حفاظتی ٹیکوں کی منصوبہ بندی کی ایک عہدیدار لی شیاؤکوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کی ضروریات اور ویکسین کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسینز سے متعلق تحقیق کے نتائج کو عملی شکل دینے کے لئے رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

لی شیاؤکوئی نے کہا کہ انتظامیہ الیکٹرانک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے فروغ میں تیزی لائے گی اور حفاظتی ٹیکوں کے اعداد و شمار کے بین الصوبائی اشتراک کی سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ویکسینیشن کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا ہے اور مقامی حکام کو ترغیب دی ہے کہ وہ عوام کی ویکسینیشن ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خدمات میں جدت لائیں۔

لی شیاؤکوئی نے یہ بھی بتایا کہ چین میں قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل ویکسینز کی اہل بچوں میں کوریج کی شرح مستقل طور پر 90 فیصد سے زائد رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!