منگل, مئی 6, 2025
ہومLatestوزیراعظم کی مستونگ حملے میں 2 لیویز اہلکاروں کی شہادت کی مذمت

وزیراعظم کی مستونگ حملے میں 2 لیویز اہلکاروں کی شہادت کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے میں 2 لیویز اہلکاروں کی شہاد ت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات حکومت کے ملک سے پولیو خاتمے کے عزم میں کمی نہیں لا سکتے،معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اور ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکاروںکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت ،لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے واقعات حکومت کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میںکمی نہیں لا سکتے۔انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہو، اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں، انسداد پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!