بدھ, اپریل 23, 2025
ہومChinaچین، صوبہ ہونان میں آتش بازی صنعت کی ترقی پر تبا دلہ...

چین، صوبہ ہونان میں آتش بازی صنعت کی ترقی پر تبا دلہ خیال

چھانگ شا (شِنہوا) چین کےوسطی صوبے ہونان میں 60 سے زائد ممالک کے حکومتی، کاروباری اداروں اور صنعتی ماہرین کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ چین کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے تقسیم کار اور خریدار آتش بازی کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

وہ لی لنگ شہر میں آتش بازی پر  ہونے والے 19ویں بین الاقوامی سمپوزیم (آئی ایس ایف)اور پہلی ہونان (لی لنگ) آتش بازی صنعتی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ  غیر ملکی نمائندگان اور صنعتی ماہرین امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت مختلف ممالک سے آئے ہیں۔

رواں سال کی تقریب جمعہ تک جاری رہے گی جس میں آتش بازی کی صنعت میں حفاظت، فنکاری، ثقافتی وراثت اور انتظام پر بات چیت کی جائے گی۔

تقریب کے ایجنڈے میں 2 نمائشیں، 4 کانفرنسز، 7 بین الاقوامی فنکارانہ آتش بازی کے مظاہرے اور 9سیمینار شامل ہیں جو تعاون اور تبادلے کے لئے کثیر الجہتی مواقع فراہم کریں گے۔

کینیڈا کی معروف آتش بازی کمپنی جی ایف اے پائروٹیکنک کے سی ای او گوئی لایوم چارٹیئر ضرورت کے مطابق آتش بازی کی نمائش میں مہارت رکھتے ہیں۔

انہوں نے نمائش میں موجود چینی آتش بازی کی مصنوعات کی وسیع اقسام دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!