جمعہ, مئی 9, 2025
ہومChinaچین اور متحدہ عرب امارات کا سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر...

چین اور متحدہ عرب امارات کا سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے چین ۔ متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری تعاون سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔

ڈنگ نے دوطرفہ تعاون میں مزید نتائج حاصل کرنے میں کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی مشترکہ سوچ کو پورا کرتے ہوئے دونوں اطراف کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کے لئے سرمایہ کاری تعاون کی کارکردگی اور سطح کو بڑھایا جاسکے۔

ڈنگ نے تجویز دی کہ دونوں فریقین کمیٹی کے رہنما کردار سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بڑے منصوبے تیار کریں اور کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں کو وسعت دے کر تعاون کے اپنے طریقے جدید بناسکیں۔

اس موقع پر شیخ منصور کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات کو سراہتا ہے اور چین کی معیشت پر بھروسہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات چین کے ساتھ اپنے سرمایہ کاری تعاون میں اضافہ کرے گا تاکہ ان کے اضافی فوائد سے  مستفید ہوکر مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!