منگل, اپریل 22, 2025
ہومEnertainmentمیں ہمیشہ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال رکھتا ہوں، اداکار نیئر...

میں ہمیشہ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال رکھتا ہوں، اداکار نیئر اعجاز

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و لیجنڈ اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال رکھتا ہوں اور کسی بھی بات یا عمل سے انہیں کبھی تکلیف نہیں دینا چاہتا۔نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر اعجاز نے بتایا کہ اگر کبھی مجھے پتہ چلے کہ میری بیوی نے شادی سے قبل کسی سے محبت کی تھی، تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، عورت بھی ایک انسان ہے اور اس کے دل میں بھی محبت کے جذبات جاگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں رومانوی طبیعت کا حامل شخص ہوں اور جوانی میں کئی مرتبہ محبت کا تجربہ کر چکا ہوں، ایک ایسی محبت بھی تھی جو 7 سال تک جاری رہی، مگر بالآخر وہ رشتہ انجام تک نہ پہنچ سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت کے بعد جب میں اپنی اس پرانی محبت سے دوبارہ ملا تو وہ شادی شدہ تھیں اور ان کے 3 بچے بھی تھے، نیئر اعجاز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری اہلیہ کو میری ماضی کی محبت کا علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں ایک خوش و خرم شادی شدہ انسان ہوں، میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ اپنی بیوی یا خاندان کے سامنے اپنے ماضی کا ذکر نہ کروں، جب آپ کے گھر میں ایک عظیم عورت موجود ہو جو آپ کی بے حد پرواہ کرتی ہو تو مرد کو بھی اس محبت کا احترام کرنا چاہیے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!