اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ ججز بلاک میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے چین گئے ہیں۔