کوئٹہ: بلوچستان بھر میں انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم پیر کو شروع ہوگی، مہم کے لیے 11 ہزار 610 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام الحق نے بتایا کہ مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، رواں سال کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاو کے قطروں کے ساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا بھی ضروری ہے۔انعام الحق نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔