شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں خلا کے شوقین افراد کو آمدہ یوم خلا تقریبات کے دوران چین کے اگلی نسل کے چھنگ ژو مال بردار طیارے کے ایک مکمل حجم کا ماڈل دیکھنے کا موقع ملے گاجسے مستقبل میں مدار میں رسد کی فراہمی کے لیے بنایا گیا ہے۔
چھنگ ژو کا چینی زبان میں مطلب ہلکا جہاز ہے،اسے موجودہ تیان ژو (آسمانی جہاز) کارگو کرافٹ کے مقابلے میں حجم میں چھوٹا اور وزن میں ہلکا بنایا گیا ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی انوویشن اکیڈمی فار مائیکرو سیٹلائٹس کے تیار کردہ اس نئی لانچ وہیکل کا وزن تقریباً 5 ٹن ہے اور یہ کم از کم 1.8 ٹن سامان خلا میں بھیجنے کی صلا حیت رکھتا ہے۔اس میں 27 مکعب میٹر کا اندرونی حجم ہے، یہ 300 لیٹر تک کولڈ۔چین کی نقل و حمل کی گنجائش رکھتا ہےجس سے چینی خلا بازوں کو اپنے خلائی سفر کے دوران زیادہ اور تازہ پھلوں اور سبزیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
چھنگ ژو منصوبہ کے کمانڈر شو رونگ کے مطابق متعدد تکنیکی اختراعات اور ایک زیادہ موثر لانچ کے عمل کی بدولت اس خلائی جہاز کو کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے۔
شو نے کہا کہ چین کے خلائی اسٹیشن تک سامان پہنچانے کے علاوہ چھنگ ژو مستقبل میں تجارتی مال برداری خدمات بھی فراہم کرے گا، جس کا مقصد اقتصادی اور سماجی فوائد لانا ہے۔
