ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestبے ترتیب امریکی محصولات عالمی معاشی استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں،...

بے ترتیب امریکی محصولات عالمی معاشی استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ماہر کا انتباہ

تاشقند(شِنہوا)ایک ازبک دانشور نے کہا کہ امریکہ کے بے ترتیب محصولات عالمی معاشی عدم استحکام کا ایک اہم عنصر بن گئے ہیں۔

ازبکستان کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹ اینڈ لا کے سینئر محقق روشان نذروف نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی تجارتی پالیسی میں تسلسل کی کمی، مقاصد اور نکتہ نظر میں بار بار تبدیلیوں نے عدم اعتماد کی فضا پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے غیر واضح  پالیسی اہداف نے بہت سی کثیرملکی کمپنیوں کو طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنے سے قاصر کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تاخیر کرنے پر مجبور ہیں اور یہ براہ راست عالمی معیشت کی بحالی میں رکاوٹ ہے۔

روشان نذروف کے مطابق حقیقی معیشت اور مالیاتی نظام دونوں کو دوہرے دباؤ کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں کی کمزوریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے نذروف نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ امریکہ کی جانب سے اختیار کی جانے والی یکطرفہ حکمت عملی کثیرجہتی تعاون کی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی طریقہ کار کو موثر طریقے سے کام کرنے کے لئے مستحکم، پیش گوئی کی قابل اور شفاف پالیسیاں ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے امریکی اقدامات اس نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

نذروف نے دنیا کی صف اول کی معیشتوں پر زور دیا کہ وہ کثیرجہتی مکالمے کی طرف لوٹیں اور زیادہ مستحکم، منصفانہ اور جامع بین الاقوامی اقتصادی نظام کی تعمیر کے لئے طے شدہ اصولوں کی پاسداری کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!