ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestچینی صدر کی چین۔کمبوڈیا دوستی کو فروغ دینے کے لئے خدمات پر...

چینی صدر کی چین۔کمبوڈیا دوستی کو فروغ دینے کے لئے خدمات پر ملکہ کمبوڈیا کی تعریف

نوم پنہ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مادر ملکہ نور دوم مونی نیتھ سیہانوک چین اور کمبوڈیا کی دوستی کی گواہ اور فروغ کنندہ ہیں۔نوم پنہ کے شاہی محل میں مادر ملکہ سے ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چینی عوام کے لئے  خصوصی دوستانہ جذبات رکھتی ہیں اور وہ عوامی جمہوریہ چین کے تمغہ دوستی سے نوازے جانے کی مستحق ہیں۔شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ چین ان کا دوسرا گھر ہے، انہیں کسی بھی وقت چین آنے پر خوش آمدید کہا جائے گا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ کمبوڈیا کے بادشاہ فادر نور دوم سیہانوک چین اور کمبوڈیا کی دوستی کے علم بردار تھے۔ انہوں نے چین کی بانی قیادت کے ساتھ مل کر ذاتی طور پر چین اور کمبوڈیا کے درمیان آہنی دوستی قائم کی۔چینی صدر نے کہا کہ ہم ان کی تاریخی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اس موقع پر مادر ملکہ نے کہا کہ شی جن پھنگ کمبوڈیا کے سب سے بڑے دوست ہیں اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ چین اور کمبوڈیا کی دوستی، جو دونوں ممالک کی بانی قیادت نے قائم کی تھی، مسلسل مضبوط اور ترقی پارہی ہے۔مادر ملکہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!