نوم پنہ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور کمبوڈیا نے برابری، باہمی اعتماد اور مختلف حجم کے ممالک کے درمیان تعاون کی مثال قائم کی ہے۔کمبوڈیا کے سرکاری دورے میں جمعرات کے روز کمبوڈیا کے بادشاہ نوردوم سیہامونی سے ملاقات میں شی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین کی جدیدیت سے کمبوڈیا سمیت ہمسایہ ممالک کو مزید مواقع میسر آئیں گے۔
