میلبرن: آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے ٹائٹلزجیت لیے۔میلبرن میں جاری آسٹریلین ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میںبوائز انڈر 17 میں پاکستان کے اذان علی خان نے ہینری کراس کو3-0سے، بوائز انڈر 11 کے فائنل میں پاکستان کے احمد علی ناز نے فریڈی گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔
گرلز انڈر 13 اور انڈر 17 کا ٹائٹل پاکستان کی 2 بہنوں ماہنور اور مہوش علی کے نام رہا جب کہ انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی نے ریو کوابتا کو 11 ۔ 2 ، 11۔5 اور11-6سے شکست دی۔ ماہنور کی بڑی بہن مہوش نے انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ مہوش نے ایڈین ایلما کو 115، 11-5 اور 11-7سے شکست دی۔
گرلز انڈر 15 کے فائنل میں ماہنور اور مہوش کی بہن سحرش کو سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی۔