ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ غزہ سے روسی قیدیوں کی رہائی فلسطینیوں کے ساتھ گہرے اور طویل مدتی تعلقات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، روس فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ سے رہائی پانے والے روسی قیدیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
روسی صدر نے رہائی پانے والے روسی قیدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی رہائی روس اور فلسطینیوں کے درمیان پرانے تعلقات کی بنیاد پر ہو سکی ہے۔
انہوں نے کہا ‘ہم اس موقع پر حماس کی قیادت کے ممنون ہیں۔ جن کے سیاسی شعبے نے ہمارے لیے بہت مثبت ردعمل دیا اور انسانی بنیادوں پر ہمارے لوگوں کو رہا کر دیا۔