ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومLatestچینی طبی ٹیم کی جانب سے مالٹا کےبزرگوں کو روایتی روایتی چینی...

چینی طبی ٹیم کی جانب سے مالٹا کےبزرگوں کو روایتی روایتی چینی طبی علاج کی فراہمی

والیٹا(شِنہوا)روایتی چینی ادویات کے بحیرہ روم علاقائی مرکز سے وابستہ مالٹا کے لئے 20ویں چینی طبی ٹیم نے مالٹا کے وسطی علاقے میں سانتا وینیرا ڈے کیئر سنٹر کے پرتپاک اور معلوماتی دورے میں بزرگ افراد سے ملاقات کی۔

ٹیم نے لیکچر دیا اور مفت طبی خدمات فراہم کرتے ہوئے حاضرین کو نہ صرف علم بلکہ عملی نگہداشت سے بھی مستفید کیا۔

طبی ٹیم کے رکن وے جیان ہوا نے آکوپوائنٹ مساج تکنیک پرعملی اور دلچسپ لیکچر دیا۔ یہ تکنیک نیند کی خرابی اور نظام انہضام کے مسائل جیسی عمر رسیدگی کی عام بیماریوں میں آرام کے لئے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے حقیقی مثالوں اور براہ راست مظاہروں کے ذریعے آکوپنکچر پوائنٹ تھراپی کے اصول آسان فہم انداز میں بیان کئے جس پر حاضرین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

لیکچر کے بعد ٹیم نے مفت طبی خدمات فراہم کیں جن میں بلڈ پریشر اور شوگر کی جانچ، روایتی مساج اور انفرادی مشاورت شامل تھی۔ ٹیم نے سانتا وینیرا مقامی کونسل کو طبی پلاسٹرز کا ڈبہ بھی عطیہ کیا۔

79 سالہ انتوئنا میکالیف کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ چینی ڈاکٹر ہماری دیکھ بھال کے لئے یہاں آئے ہیں۔ ہم نے صحت کے کچھ کارآمد مشورے حاصل کئے۔ ٹیم کی مدد سے اپنے کندھے پر پلاسٹر لگانے کے بعد اس نے خوشی سے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میں بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں اور حرکت میں بہتری ظاہر کرنے کے لئے اپنا بازو بلند کیا۔

چین اور مالٹا کی حکومتوں کے تعاون سے 1994 میں قائم ہونے والا ایم آر سی ٹی سی ایم اب تک چینی طب کی 20 ٹیموں کی میزبانی کرچکا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر مالٹا کے تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار مریضوں کو روایتی چینی طبی خدمات فراہم کی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!