ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومChinaسنکیانگ شہر نے عوامی بیت الخلا کو روبوٹس،نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید...

سنکیانگ شہر نے عوامی بیت الخلا کو روبوٹس،نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید بنادیا

ارمچی(شِنہوا)گندا، بدبودار اور ناگوار: سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں عوامی بیت الخلا کے بارے میں قائم شدہ یہ تصور  آہستہ آہستہ ماضی کی بات بنتا جا رہاہے۔ آج ٹیکنالوجی سے متاثرہ ڈیزائن نے ایک نئے سمارٹ لیبل کو جنم دیا ہے۔

ایک عوامی بیت الخلا نے، جس میں صفائی کرنے والے روبوٹ شامل ہیں، گزشتہ ہفتے کے آغاز کے بعد سے ارمچی  کے علاقے ضلع سائی باک کے ایک سیاحتی مقام  پر مقامی میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے۔

جب صارفین بیت الخلا سے باہر نکلتے ہیں، تو زمین پر موجود خودکار مشینیں اسکوٹ طرز کے بیت الخلا کو صاف کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ بڑے برشوں سے لیس روبوٹک کلینرز صفائی کو یقینی بنانے کے لئے ڈٹرجنٹ اور جراثیم کش سپرے کرتے ہیں۔

صفائی عملے کے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے علاوہ  روبوٹ خشک کرنے والے آلے سے لیس ہے اور گیلے فرش پر پھسلنے اور گرنے کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔

یانگ ہونگ ژین نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ اچھی طرح سے کام کرتے ہیں، ریسٹ روم کو صاف ستھرا اور بدبو سے پاک بناتے ہیں۔

سمارٹ سٹی مینجمنٹ سلوشنز اور روبوٹ فراہم کرنے میں مہارت رکھنے والی سنکیانگ کی ایک نجی کمپنی کولِن کے جنرل منیجر لیو چھنگ یوآن کے مطابق روبوٹ کے ذریعے صفائی کے عمل میں صرف 70 سیکنڈ لگتے ہیں۔

لیو نے کہا کہ یہ اعداد و شمار بیت الخلا کے انتظام کو زیادہ سائنسی اور موثر بنانے اور مستقبل میں نئے ٹوائلٹ سائٹس کے انتخاب کے لئے مدد فراہم کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!