ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومBusiness & Financeچینی جہاز ساز کمپنی نے 24 ہزار ٹی ای یو، ایل این...

چینی جہاز ساز کمپنی نے 24 ہزار ٹی ای یو، ایل این جی دوہرے ایندھن کا جہاز حوالے کردیا

شنگھائی(شِنہوا)چینی سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ(سی ایس ایس سی) کی ذیلی کمپنی نے فرانس کے سی ایم اے، سی جی ایم گروپ کو انتہائی بڑا 24 ہزار-ٹی ای یو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے دوہرے ایندھن سے چلنے والا کنٹینر جہاز دیا ہے۔

ہوڈونگ-ژونگ ہوا شپ بلڈنگ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ نے سی ایم اے سی جی ایم سےنےجہاز شنگھائی میں حوالے کیا جو دنیا کے پہلے انتہائی بڑے دوہرے ایندھن کے حامل کنٹینر جہاز کی تعمیر میں سی ایس ایس سی کی اہم پیش رفت کی تکمیل ہے۔ جہاز کا دوہرا ایندھن نظام جہاز رانی کی کمپنی کوجہاز چلانے کےلئے ایل این جی یا تیل استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔

399 میٹر لمبا اور 61.3 میٹر چوڑا یہ جہاز2 لاکھ 20 ہزارٹن مال لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ 2 ہزار 200 تک معیاری ریفریجریٹڈ کنٹینرز سمیت مجموعی طور پر 23 ہزار 876 ٹی ای یو کنٹینر اٹھا سکتا ہے ۔ یہ فرانسیسی کنٹینر شپنگ کمپنی کی طرف سے آرڈر کئے گئے ایسے 4 جہازوں میں سے پہلا جہاز ہے۔

ایل این جی سے مکمل طور پر بھرے ہوئے 18 ہزار 600 مکعب میٹر ایندھن کی حامل ٹینکی کے ساتھ یہ جہاز تقریباً 20 ہزار سمندری میل کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

یہ جہاز 18 اپریل کو مشرق بعید سے یورپ کے روٹ پر روانہ کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!