کوالالمپور (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ملائشیا کے ساتھ کنفیوشس اسلامی تہذیبی مکالمے کے فروغ کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ملائشیا کے ساتھ ثقافت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں مزید تعاون کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے کو فروغ دیا جاسکے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ملائیشیا کے سرکاری دورے میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر سے ملاقات میں کہی۔
