بدھ, اپریل 16, 2025
ہومChinaچین کے معروف کوہ پیمائی مقام یوژو چوٹی پر 3 کوہ پیماؤں...

چین کے معروف کوہ پیمائی مقام یوژو چوٹی پر 3 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی

شی ننگ(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں واقع معروف کوہ پیمائی مقام یوژو چوٹی پر لاپتہ ہونے والے 3 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

چھنگ ہائی کے صوبائی محکمہ کھیل نے منگل کو بتایا کہ ہنگامی امدادی حکام کو پیر کے روز صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ یوژو چوٹی پر  3 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں جس پر  پولیس افسران، فائر فائٹرز اور تجربہ کار کوہ پیما گائیڈز پر مشتمل ایک امدادی ٹیم  ان کی تلاش کےلئے فوری طور پر روانہ کردی گئی تھی۔

اندراج ریکارڈ کا جائزہ  لینے پر حکام کو پتہ لگا کہ  لاپتہ کوہ پیماؤں نے اندراج کے لازمی طریقہ کار نظرانداز کیا تھا۔ امدادی ٹیموں نے اسی روز تینوں کوہ پیماؤں کی لاشیں تلاش کرلی تھی۔

امدادی ٹیم کو واپسی کے دوران سخت موسمی حالات کے باعث کارروائی معطل کرکے یوشو تبتی خودمختار پریفیکچر کی کاؤنٹی قومالائی  میں یوژو چوٹی کے پہاڑی بیس کیمپ میں پناہ لینا پڑی تھی ۔  انہوں نے منگل کے روز  لاشوں کی منتقلی کا کام دوبارہ شروع کیا ۔

قومالائی کے مقامی حکام نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین نے پہاڑ پر چڑھنے سے قبل چیک پوائنٹ کو نظر انداز کیا تھا۔ پہاڑوں میں موبائل سگنل نہ ہونے وجہ سے امدادی کارروائی میں مزید رکاوٹ آئی۔

ان کی المناک موت کی حتمی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!