بدھ, اپریل 16, 2025
ہومChinaکینٹن میلہ شروع ہوگیا ، برآمد کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک

کینٹن میلہ شروع ہوگیا ، برآمد کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک

گوانگ ژو (شِنہوا) کینٹن میلہ کے نام سے مشہور چینی درآمدی و برآمدی میلے کا 137 واں ایڈیشن منگل سے  شروع ہو گیا  اس معروف میلےکی تاریخ میں پہلی بار برآمد کنندگان کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے۔

چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں 15 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہنے والے اس میلے میں تقریباً 31 ہزار ادارے  شرکت کررہے ہیں  جو گزشتہ  نمائش کے مقابلے میں  تقریباً 900 زائد ہے۔

215 ممالک اور خطوں سے 2لاکھ سے زائد غیرملکی  خریداروں پہلے ہی اندراج کراچکے ہیں جس  میں امریکہ سے وال مارٹ اور ٹارگٹ، فرانس سے کارفور، برطانیہ سے ٹیسکو اور کنگ فشر اور جرمنی سے میٹرو جیسے بڑے خوردہ فروش شامل ہیں۔

نمائش 3 مراحل میں ہوگی پہلے مرحلے میں پیداوار ، دوسرے میں معیار ی گھریلو سجاوٹ اور  تیسرے مرحلے میں بہتر معیار زندگی کے فروغ سے متعلق مصنوعات پیش کی جائیں گے۔

نمائش میں مصنوعات کے 172 زون قائم کئے گئے ہیں جن میں پہلی بار قائم کردہ خدمات روبوٹس کا  خصوصی علاقہ بھی شامل ہےجو چین کی مصنوعی ذہانت میں  ترقی کی تازہ ترین کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!