جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومChinaچینی صدر کا چین ۔ ویتنام مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کے...

چینی صدر کا چین ۔ ویتنام مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کے قیام پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور ویتنام کو مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ویتنام برادری کے قیام کے لئے تمام محاذوں پر اپنی کوششوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیا اور دنیا بھر میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرنا چاہئے۔

شی نے یہ بات ماضی میں کامیابیوں کی تعمیر اور مشترکہ مقاصد کے حصول میں نئی پیشرفت کے عنوان سے لکھے گئے مضمون میں کہی  جو ان کے ویتنام کے نان ڈان اخبار نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویتنام کے سرکاری دورے سے قبل پیر کو شائع کیا ہے۔

شی نے کہا کہ چین۔ ویتنام برادری کو مشترکہ مستقبل کے ساتھ قائم کرنا اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ خطے اور اس سے بڑھ کر امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہے۔

انہوں نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا کرنے ، سوشلسٹ مقصد کو فروغ دینے ، باہمی تعاون جاری رکھنے ، دونوں اطراف کی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے، عوامی سطح پر تبادلے مضبوط بنانے ، دونوں عوام کے درمیان قریبی تعلق قائم کرنے ، کثیر الجہتی تعاون میں پیشرفت کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیا میں خوشحالی و بحالی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

چینی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی اور محصولات کی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا اور تحفظ پسندی کی کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو کثیر الجہتی تجارتی نظام، مستحکم عالمی صنعتی اور سپلائی چین اور کھلے و تعاون پر مبنی بین الاقوامی ماحول کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیے۔

شی نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا اور اپنے خطے میں امن و استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زمینی اور خلیج بے بو میں ہماری سرحدوں کی کامیاب حد بندی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دانش کے ساتھ ہم مشاورت اور مذاکرات سے سمندری مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!