ہنوئی(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے ہیں۔
ہنوئی کے نوئی بائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تحریری بیان میں شی نے کہا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام اور ویتنام کے صدر لونگ کوانگ کی دعوت پر ویتنام کے اپنے چوتھے سرکاری دورے کے آغاز پر بہت خوش ہیں۔
شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ، چینی حکومت اور عوام کی جانب سے برادر سی پی وی، ویتنامی حکومت اور ویتنامی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال سی پی وی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ، ویتنام کے قیام کی 80 ویں سالگرہ اور جنوب کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پی وی نے ویتنامی عوام کو متحد کرتے ہوئے بالترتیب پارٹی اور ملک کی صد سالہ سالگرہ کے لئے مقرر کردہ دونوں اہداف کے حصول میں ثابت قدمی سے کوشش کی ہے۔
شی کا مزید کہنا تھا کہ چین یہ دیکھ کر بہت خوش ہے کہ ویتنام میں معیار زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، ویتنام کا عالمی اور علاقائی اثرورسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے اور ملک نے اپنی سوشلسٹ صنعتی فروغ اور جدیدیت کی مہم کو آگے بڑھانے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
شی نے یقین ظاہر کیا کہ تو لام کی سربراہی میں سی پی وی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں ویتنام یقینی طور پر اپنے قومی حالات کے تحت سوشلسٹ راستے پر گامزن ہوگا، سی پی وی کی 13 ویں قومی کانگریس میں طے کردہ اہداف کو پورا کرتے ہوئے 14 ویں قومی کانگریس کے لئے راہ ہموار کرے گا اور اپنی پارٹی و ملک کی ترقی کے لئے نئی بنیادوں کے قیام کا عمل جاری رکھے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link