بدھ, اپریل 16, 2025
ہومChinaچین کا شی زانگ معاملے پر امریکی اہلکاروں پر جوابی ویزہ پابندیوں...

چین کا شی زانگ معاملے پر امریکی اہلکاروں پر جوابی ویزہ پابندیوں کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین نے شی زانگ معاملہ پر خراب برتاؤ کرنے والے امریکی اہلکاروں پر جوابی ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لین نے یہ بات پیر کے روز یومیہ نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ان سے شی زانگ معاملے میں چینی حکام پر امریکہ کی عائد کردہ ویزا پابندیوں پر چینی ردعمل سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

لین کا کہنا تھا کہ شی زانگ معاملہ چین کا داخلہ امور ہے۔  امریکہ کی جانب سے  چینی عہدیداروں پر ویزا پابندیوں کا غلط استعمال عالمی قوانین اور عالمی تعلقات سے متعلق بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شی زانگ کھلا ہے۔  چین غیر ملکی دوستوں کو شی زانگ کا دورہ کرنے، سفر کرنے اور کاروبار کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ چین انسانی حقوق، مذہب اور ثقافت کی آڑ میں شی زانگ معاملے پر کسی بھی ملک یا شخص کی مداخلت کا مخالف ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!