اسلام آباد: پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔برطانوی توانائی تھنک ٹینک ایمبر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال2024ء میں پاکستان نے دنیا میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کئے، اگر سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی جمع کی جائے تو 17گیگا واٹ بجلی بنتی ہے جو پاکستان میں بجلی کی طلب کا تقریبا نصف بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سولر پینلز کی غیر معمولی درآمدات کے پیچھے کوئی بڑی سرمایہ کاری تھی نہ ہی کوئی حکومتی منصوبہ موجود تھا۔