منگل, اپریل 15, 2025
ہومLatestپی ایس ایل 10 ، کرکٹ کے شائقین کے لیے انعامات کا...

پی ایس ایل 10 ، کرکٹ کے شائقین کے لیے انعامات کا اعلان

لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے دوران کرکٹ کے شائقین کے لیے انعامات کا اعلان کر دیا ،ہر میچ میں ایک خوش نصیب ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی جبکہ دیگر کئی انعامات بھی شائقین کرکٹ کے منتظر ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ گولوٹ لو ایپ کے ذریعے اس قرعہ اندازی میں آن لائن حصہ لے سکیں گے۔ یہ ایپ بآسانی گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈان لوڈ کی جا سکتی ہے۔ ہر میچ ٹکٹ کے ساتھ دیا گیا کیو آر کوڈ گولوٹ لو کی ایپ میں اسکین کر کے قرعہ اندازی میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔

منتظمین کے مطابق قرعہ اندازی کا عمل شفاف اور خودکار نظام کے تحت انجام پائے گا جس سے ہر شائق بآسانی شامل ہو سکے گا۔ جیتنے والے خوش نصیب شائق کا اعلان میچ کے دوران اننگز بریک میں اسٹیڈیم میں کیا جائے گا جبکہ میچ کے اختتام پر اسے موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!