منگل, اپریل 15, 2025
ہومLatestمغربی سوڈان میں پیراملٹری فورسز کے حملوں میں 114 سے زائد شہری...

مغربی سوڈان میں پیراملٹری فورسز کے حملوں میں 114 سے زائد شہری ہلاک ہوئے،مقامی اہلکار

خرطوم (شِنہوا) مغربی سوڈان کی شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت الفاشر میں گزشتہ دو دنوں کے دوران پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے دو بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملوں میں 114 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی دارفور ریاست کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم خاطر نے شِنہوا کو بتایا کہ آر ایس ایف ملیشیا کی جانب سے زمزم بے گھر افراد کے کیمپ پر کیے جانےوالے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا ملیشیا کے ابو شوک بے گھر افراد کے کیمپ پر ایک اور حملے کے نتیجے میں 14 شہری بھی ہلاک اور درجنوں مزید زخمی ہوئے۔

خاطر نے کہا کہ زمزم کیمپ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک فیلڈ ہسپتال چلانے والی غیر سرکاری تنظیم ریلیف انٹرنیشنل کے 9 ملازمین بھی شامل تھے ۔

ایمرجنسی روم نامی ایک رضاکار گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ  آر ایس ایف کی جانب سے ابو شوک کیمپ پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں 40 شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

آر ایس ایف نے حملوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!