منگل, اپریل 15, 2025
ہومChinaچین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریلوے مال...

چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریلوے مال برداری کے حجم میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریلوے نیٹ ورک نے 2025 کی پہلے سہ ماہی کے دوران97 کروڑ ٹن مال برداری کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد زیادہ ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یومیہ بنیاد پر لوڈنگ کا حجم مجموعی طور پر 1 لاکھ 79ہزار گاڑیوں تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت4.2 فیصد زائد ہے۔

ریلوے آپریٹر نے انکشاف کیا کہ اس عرصے کے دوران ریلوے نیٹ ورک نے سرحد پار تجارت میں بھی سہولت فراہم کی، خاص طور پر چین۔وسطی ایشیا مال بردار ٹرینوں نے مجموعی طور پر 3ہزار582 خدمات کو نمٹایا جو گزشتہ سال کی نسبت 25.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ اور لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کو ملانےوالی چین۔لاؤس ریلوے نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں15 لاکھ 10ہزار ٹن  سامان سرحد پار منتقل کیا  جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!