اتوار, اپریل 13, 2025
ہومLatestچینی طبی ٹیم کا گیمبیا میں طبی امدادی کلینک کا انعقاد

چینی طبی ٹیم کا گیمبیا میں طبی امدادی کلینک کا انعقاد

بنجول(شِنہوا)گیمبیا میں چینی طبی ٹیم کے 22 ویں بیچ نے شمالی بینک ڈویژن کے فارافینی جنرل ہسپتال میں ایک طبی امدادی کلینک اور طبی سامان کے عطیات کی تقریب کا انعقاد کیا۔

7 اپریل کو شروع ہونے والی اس تقریب میں گائناکالوجی، پیڈیاٹرک سرجری، آرتھوپیڈک ٹراما اور روایتی چینی ادویات سمیت متعدد مہارتوں کا احاطہ کیا گیا۔

مجموعی طور پر 21 سرجریاں کی گئیں جن میں زیادہ تر جنرل اور پیڈیاٹرک سرجریاں شامل تھیں جبکہ 300 سے زیادہ مریضوں کو علاج اور مشورہ دیاگیا۔

گیمبیا کی وزارت صحت میں ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر مومودو نیاسی نے کہا کہ چین کی جانب سے طویل مدتی طبی امداد نے گیمبیا میں صحت کی دیکھ بھال میں وسائل کی کمی کو بہت حد تک دور کیا ہے اور مستفید ہونے والے ہسپتالوں کی علاج کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چینی ٹیم کی طرف سے حالیہ کلینک صرف ایک طبی خدمت نہیں ہے بلکہ گیمبیا کے عوام کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے چین کے عزم کی ایک ٹھوس مثال بھی ہے۔

فارافینی جنرل ہسپتال کی ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر فمارہ سلاح نے کہا کہ چینی طبی ٹیم نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت لے کر آئی ہے بلکہ فوری ضرورت کی حامل ادویات بھی عطیہ کی ہیں جس سے بہت سے مریض مستفید ہوں گے۔

گزشتہ سال جولائی میں گیمبیا پہنچنے کے بعد سے چین کی 22 ویں طبی ٹیم نے 4 مفت آؤٹ ریچ کلینک قائم کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!