اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے کیلئے سیکیورٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے جج افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت بارے دائر درخواستوں میں ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے جس پر اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کیلئے سیکیورٹی طلب کی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی 15اپریل کو سیشن عدالت پیش کرنا ہے لہٰذا سیکیورٹی کیلئے خصوصی گارڈز دیئے جائیں۔