اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ سٹی اسلام آباد ایپ کے فروغ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ شراکت پر فخر ہے۔ہفتے کو جاری بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی اور بااختیار شہری بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعاون ٹیکنالوجی سے فروغ پاتا ہے، ہم نے مارکیٹنگ اور زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ سٹی اسلام آباد ایپ ہر شہری تک موثر طریقے سے پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ مل کر سمارٹ انداز میں زیادہ مربوط اسلام آباد کیلئے کام جاری ہے۔