پیر, اپریل 14, 2025
ہومLatestملک کے مختلف شہروں میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.5 شدت زلزلے جے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتے کی دوپہر ملک کے مختلف علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، گجرات، فیصل آباد، اٹک، سانگلہ ہل، خان پور ہزارہ، کندیاں، چشمہ، پپلاں ،ہری پور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، ٹیکسلا ، حسن آباد ، رستم ، بونیر وگردو نواح میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے شمال مغرب میں 60کلو میٹر کا علاقہ تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی ۔زلزلے کے بعد عوام خو ف وہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زلزلے سے پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی،زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر دی جا سکتی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!