بدھ, اپریل 16, 2025
ہومChinaبیجنگ کا 2027 تک بڑے پیمانے پر 5 جی ایپلی کیشنز کا...

بیجنگ کا 2027 تک بڑے پیمانے پر 5 جی ایپلی کیشنز کا منصوبہ

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ بلدیاتی حکام نے ایک 3 سالہ لائحہ عمل جاری کیا ہے جس کے تحت 2027 کے اختتام تک صنعتوں میں بڑے پیمانے پر 5 جی ایپلی کیشنز اور جامع 5 جی انضمام کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا اور شہر  5 جی اپنانے میں خود کو ایک قومی مثال کے طور پیش کرے گا۔

بیجنگ بلدیاتی بیورو برائے معیشت واطلاعاتی ٹیکنالوجی اور بیجنگ مواصلاتی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے جانے والے منصوبے میں 2027 تک  100 فیصد انفرادی صارفین کو 5 جی تک رسائی دینے، مجموعی انٹرنیٹ ٹریفک کا 75 فیصد حصہ 5 جی پر منتقل کرنے اور صنعتی اداروں میں 45 سے زائد استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بیورو کے مطابق بنیادی سہولیات کو بہتر کرنے کے لئے فی 10 ہزار رہائشیوں پر 70  فائیو جی اور 5 جی۔ ایڈوانسڈ (5 جی۔ اے) بیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

35 ہزار سے زائد نئے یا بہتر کردہ 5 جی اے بیس اسٹیشنز کی مدد سے پانچویں رنگ روڈ کے اندر بلا تعطل 5 جی کوریج اور اہم علاقوں میں فائیو جی ۔اے سروس کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ شہر ایک ایکو سسٹم کو فروغ دے گا اور 5 جی کے حامل اسمارٹ روبوٹس، موبائل ٹرمینلز اور کلاؤڈ بیسڈ آلات کے لئے نئے منظرنامے وسیع کرے گا ۔

اس کے ساتھ 5 جی مربوط اختراع کو فروغ دیا جائے گا جس میں توسیع شدہ رئیلٹی آرکیٹیکچر، گلاس فری تھری ڈی ٹیکنالوجی، اسمارٹ پہنے جانے والے آلات اور گھریلو استعمال کی اشیا شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!