بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ برآمدی مسائل کا سامنا کرنے والے غیر ملکی تجارتی اداروں کو مقامی منڈی میں داخل ہونے میں مدد فراہم کی جائے گی۔
وزارت کی ترجمان حہ یانگ چھیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے چین پر محصولات کے حوالے سے اقدامات کا غلط استعمال کر تے ہوئے چین کے قانونی حقوق اور مفادات کو شدید پامال کیا ہے۔ دوطرفہ تجارت کو محدود کرنے سے چینی غیرملکی تجارتی ادارے متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین اپنے امور کو اچھی طرح سے سنبھالنے پر توجہ مرکوز کرے گا اور بیرونی ماحول کی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے اعتماد کو استعمال کرے گا۔
انہوں نے اشیا تبادلہ پروگرام ، پریمیم فارن ٹریڈ گڈز چائنہ ٹور جیسے اقدامات اور برآمد کنندگان کے لئے مقامی منڈی کی تلاش سے متعلق مقامی اور غیر ملکی تجارت کے انضمام کو اجاگر کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے معیشت اور غیرملکی تجارت کے استحکام سے متعلق پالیسیوں کی مدد سے اپنی وسیع منڈی کی صلاحیت کو بروئے کار لانا جاری رکھا ہے۔ چین کی غیر ملکی تجارت مختلف خطرات اور مسائل سے نمنٹے کے لئے پوری طرح تیارہے۔
