اتوار, اپریل 13, 2025
ہومBusiness & Financeچین نے امریکہ سے درآمد شدہ مصنوعات پر اضافی ٹیکس 125 فیصد...

چین نے امریکہ سے درآمد شدہ مصنوعات پر اضافی ٹیکس 125 فیصد تک بڑھادیا

بیجنگ (شِنہوا) اسٹیٹ کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے کہا ہے کہ چین امریکہ سے در آمد کی جانے والی مصنوعات پر اضافی محصولات کو بڑھا کر 125 فیصد کر دے گا اور یہ فیصلہ ہفتہ سے نافذ العمل ہوگا۔

کمیشن نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی محصولات کو بڑھا کر 125 فیصد کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ امریکہ کا چین پر حد سے زائد محصولات عائد کرنا عالمی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی سنگین پامالی ، بنیادی معاشی قوانین اور عام سمجھ بوجھ کے منافی ہے جو یکطرفہ بدمعاشی اور جبر کے سوا کچھ نہیں ہے۔

کمیشن کے مطابق اگر امریکہ اس سے بھی زیادہ محصولات عائد کرتا ہے تو یہ معاشی منطق کے منافی ہوگا اور اسے آخرکار عالمی اقتصادی تاریخ میں ایک مذاق ہی تصور کیا جائے گا۔

اس نے مزید کہا ہے کہ چینی منڈی کے لئے موجودہ محصولات کی سطح پر امریکی درآمدات کو قبول کرنا پہلے ہی ناممکن ہے، اگر امریکا نے چینی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کئے تو چین اسے نظر انداز کر دے گا۔

 تاہم، کمیشن نے مزید کہا کہ اگر امریکہ مسلسل چین کے مفادات کو سنگین طور پر نقصان پہنچانے پر قائم رہا، تو چین مضبوط جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک مقابلہ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!