بدھ, اپریل 16, 2025
ہومLatestپی ٹی آئی میں چودھراہٹ نہیں، اندرونی معاملات سے پیپلز پارٹی، (ن)...

پی ٹی آئی میں چودھراہٹ نہیں، اندرونی معاملات سے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کا کیا لینا دینا؟،عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چودھراہٹ نہیں، اندرونی معاملات سے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کا کیا لینا دینا؟،پاکستان ہارڈ سٹیٹ ضروربنے بنیاد آئین وقانون ہونی چاہئے، تشدد، جبر سے کھوکھلی ریاست بنتی ہے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ضمانت منظور کرنے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، دیگر شہروں میں بھی میرے کیسز کی سماعت ہے، اڑن طشتری بھی ہو تو بیک وقت 3شہروں میں نہیں پہنچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم اور پولیس سسٹم میں ریفارمز کی ضرورت ہے، پرسوں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو ملنے نہیں دیا گیا لوگوں کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کو ضرور ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے مگر بنیاد آئین اور قانون ہونی چاہئے، تشدد اور جبر سے کھوکھلی ریاست بنتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ معدنیات بل پاس کرنا نہ کرنا صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے، گرینڈ الائنس کے معاملے پر ہماری جدوجہد جاری ہے، وزیر اعلی بلوچستان کو کہوں گا ہم سب کو بلائیں، انویسمنٹ کا بنیادی اصول ہے اس ملک میں آئین اور قانون دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی معزز بزرگ ہیں، میں میٹنگ میں نہیں تھا، انہوں نے جو کہا سچ ہوگا، بانی پی ٹی آئی ودیگر سیاسی قیدی ہیں، حکومت خود کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں اس کا کیس سیاسی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بات ہوتی ہے، (ن) لیگ اور پی پی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ ،پی ٹی آئی چودھراہٹ والی پارٹی نہیں، سب برابر ہیں، بانی پی ٹی آئی سب کی سنتے ہیں، پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!