بدھ, اپریل 16, 2025
ہومLatestبھارت ،جوتا چھپائی کی رسم میں 5 ہزار دینے پر دلہن والوں...

بھارت ،جوتا چھپائی کی رسم میں 5 ہزار دینے پر دلہن والوں کا دولہاپر لاٹھیوں سے تشدد

 بجنور: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میںشادی میں جوتا چھپائی کی رسم میں منہ مانگے پیسے نہ ملنے پر دلہن والوں نے دولہا کو ایک کمرے میں بند کرکے لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شبیر کا تعلق ریاست اتراکھنڈ سے ہے جو اپنی بارات لے کر بجنور گیا تھا، جوتا چھپائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے 50 ہزار کا تقاضہ کیا لیکن اپنی حیثیت کے مطابق دولہا نے 5 ہزار روپے دیے جو دلہن کے گھر والوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔

دلہن والوں کی جانب سے کچھ خواتین نے دولہا کو بھکاری کہنا شروع کردیا، جس کے بعد شبیر کو بھکاری کہنے پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا جو جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں خاندانوں کی صلح کرو دی ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!