بدھ, اپریل 16, 2025
ہومLatestاسرائیل کے غزہ کی پٹی پر شدید حملے، مزید 19 فلسطینی شہید،درجنوں...

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر شدید حملے، مزید 19 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی ہو گئے

 غزہ: اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر شدید حملوں کے نتیجے میں19 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔یہ حملے اسرائیلی فضائیہ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کیے ۔شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل کے مطابق اسرائیلی فوج کے خونی حملوں میں شہید ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈی اکے مطابق ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے دوران مقامی آبادی کو نکالنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو سراہا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق غزہ کی پٹی کے لوگ "یرغمال” ہیں جن کو کوچ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، چوں کہ یہ لڑائی کا علاقہ ہے لہذا ہم نے انھیں نہیں روکا۔یاد رہے کہ عرب ممالک ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینیوں نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی کی آبادی کی بیرون میں مستقل آباد کاری اور تباہ حال ساحلی پٹی کو مشرق وسطی کے ریویرا میں تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔ غزہ کی پٹی کی آبادی تقریبا 20 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!