راولپنڈی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ زرداری نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، اختر مینگل اور ساتھیوں پر کل اندھا دھند فائرنگ کی گئی، گندم کا بحران دیکھ لیں، مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے بعد عمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگ لیں تو سارا معاملہ ختم ہو جائے گا،اس سے ظاہر ہے یہ سیاسی معاملہ ہے، بانی نہ بھاگتے ہیں نہ ڈیل اور نہ ڈھیل مانگتے ہیں، ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے پارلیمنٹ کے اندر وباہر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پچھلی جمعرات کو کورٹ آرڈرز کے ساتھ آئے تھے، ملک کی عدلیہ اور ججز تعین کرلیں کہ وہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرائیں یا چھٹی کرکے گھر چلے جائیں یہ نہیں ہو سکتاملک میں عدل نہ ہو،آئین و قانون نہ ہو۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عید کے دن عمران خان کو نماز نہیں پڑھنے دی گئی، انہیں تین ماہ سے بیٹوں سے بات نہیں کرنے دی گئی، سیاسی رفقا سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملاقات کا دن تھا لیکن یہاں پولیس دیکھ لیں، اس وقت ملک میں آئین وقانون نہیں پولیس،رینجرز ریاست کے ہتھیار ہیں، جیل قانون کے مطابق قیدی کے بھی حقوق ہیں۔