جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومLatestبانی پی ٹی آئی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد...

بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔

امریکی کانگرس کے بل پرردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امریکہ میں کئی بل آتے رہتے ہیں، کوئی پاس ہوتے ہیں کوئی نہیں ہوتے، میں نے بل دیکھا ہے نہ پی ٹی آئی کا اس بل سے کوئی لینا دینا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا، اعظم سواتی نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر ہم ایکشن لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرآن اور قسم کی روش ختم ہونی چائیے، آئندہ کوئی بات پبلک پر نہیں کی جائے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!