بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے فن لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جوسی ہالا-آہو سے ملاقات کی ہے۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے سوموار کے روز ہونےوالی ملاقات میں کہا کہ چین اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے 75 برس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل اور مستحکم پیشرفت ہوئی ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین فن لینڈ کے ساتھ مل کردونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی رہنمائی پر عمل کرنے کا خواہاں ہے ،اس کا مقصد سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینا اور عوامی تبادلے گہرا کرنا ہے تاکہ ان کوششوں سے چین ۔ فن لینڈ مستقبل کے حوالے سے نئی قسم کے تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دی جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پی پی سی سی قومی کمیٹی دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
ملاقات کے دوران جوسی ہالا-آہو نے کہا کہ چین دنیا میں سب سے زیادہ متحرک بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور فن لینڈ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپ ۔چین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
