دبئی: اداکارہ صبا قمر نے اپنی41 ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویرفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کر دیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کو شہر کی چکا چوند سے دور پر سکون انداز میں دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ پر رات گئے سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر میں صبا قمر کو سالگرہ کے موقع پر مدھم روشنیوں سے سجے سیٹ اپ کے درمیان سیاہ باڈی کون ڈریس میں سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایسی سالگرہ جو آپ کے دل کو زندگی سے بھر دے۔