اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے 9خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری ،پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے، قیام امن کیلئے قوم ان کیساتھ کھڑی ہے۔
جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔